Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے ملازمین کیلئے خوشخبری

نئی دہلی۔۔۔۔ مرکزی حکو مت نے ریلوے کے ملازمین کو امسال تہوار کے موقع پر 78دنوں کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مقررہ فارمولے کے مطابق بونس 72دن کا ہی بنتا ہے لیکن گزشتہ 6سال سے 78دن کا بونس دیا جارہا ہے لہذا ریلوے کے مالی بحران سے دوچار ہونے کے باوجو اس سال بھی ملازمین کو 78دن کا بونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا فائدہ30.12لاکھ ملازمین کو ملے گا۔ اس فیصلے سے ریلوے پر تقریباً45.2245کروڑروپے کا بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔ اس سے ہر ملازم کو زیادہ سے زیادہ 17951روپے ملیں گے۔

شیئر: