Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاطرمیاں بیوی نے اے ٹی ایم کو بنایا نشانہ

ممبرا۔۔۔۔اے ٹی ایم پر دھوکہ دہی کے واقعات روزانہ سامنے آتے ہیں مگر اس قسم کا معاملہ بہت کم دیکھنے میں آیا کہ میاں بیوی مل کر ایسی وارداتیں انجام دے رہے ہوں۔ممبرا کے اے ٹی ایم پر ایسا ہی واقعہ پیش آیا ۔ اس اے ٹی ایم مرکز میں لگائے گئے اسکینر کی وجہ سے ایک ہی دن میں 30سے زیادہ افراد کے بینک بیلنس صفر ہوگئے۔پولیس نے اے ٹی ایم مرکز سے فوٹیج حاصل کرکے دیکھا کہ مرد کا چہرہ رومال سے ڈھکا ہوا ہے، وہ مشین میں اسکینر لگاتا ہے ۔پھر وہ مشین میں خفیہ کیمرہ نصب کرتا ہے تاکہ پین نمبر کی معلومات کیمرے میں قید ہوسکے۔ اس کارروائی کے دوران ایک عورت برقعے میں کھڑی رہتی ہے تاکہ کوئی اندر نہ جاسکے۔ تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزمان مشین میں اسکینر اور کیمرہ نصب کرنے دوپہر میں آتے تھے اور رات کو نکال کر لے جاتے تھے۔ ملزمان نے اسکے بعد اصلی ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی معلومات نقلی آلے میں منتقل کرلیا،انہیںپین نمبر کی معلومات بھی خفیہ کیمرے سے مل گئی اور اس طرح میاں بیوی نے گزشتہ دنوں بیک وقت 30کھاتیداروں کے اکاؤنٹس سے 7لاکھ 26ہزار روپے نکال لئے۔ پولیس اس معاملےکاباریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

شیئر: