Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرقہ پرست طاقتوں سے نمٹنے کیلئے دروازے کھول دیئے، اکھلیش

لکھنؤ۔۔۔۔۔بہوجن سماج پارٹی کے سینیئر لیڈر اندرجیت سروج نے اپنے حامیوں کے ہمراہ سماج وادی پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی موجودگی میں پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم نے ان سب کو پارٹی کی رکنیت دی۔ سابق کابینہ وزیر سروج کے ساتھ رادھے لال یادو ، ہیرا لال پٹیل، نرمل ورما اور پشپا راوت سمیت 94رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر اکھلیش یادو نے کہا کہ اندرجیت سروج غریب ، پسماندہ طبقے کی آواز بلند کرنے والے رہنما ہیں ۔اکھلیش یادو نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم نے فرقہ پرست قوتوں سے نمٹنے کیلئے دروازے کھول دیئے ہیں ،یہاں ہر پارٹی کے رہنماؤں کا احترام کیا جاتا ہے۔پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں نے سماج وادی پارٹی کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور عوام کی خدمت نئے جوش و جذبے سے کرنے کاعزم کیا۔

شیئر: