Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرین میں اب نہیں چلے گی پولیس کی من مانی، ریلوے بورڈ

دیوبند۔۔۔۔۔ٹرین کے مسافروں پر اب پولیس والے اپنی من مانی نہیں چلا سکیں گے۔ ریلوے پولیس کو چلتی ٹرین میں یا پلیٹ فارم پر مسافروں کے ٹکٹ چیک کرنے کا حق نہیں ہوگا۔بغیر ٹکٹ مسافروں پر جرمانے کا حق صرف ریلوے کے ٹکٹ چیکنگ اسٹاف کو ہوگا۔ سفر کے دوران ریلوے پولیس اہلکار اگر کسی مسافر سے ٹکٹ مانگیں تو دکھانے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ان کی دھمکی پر پیسہ دینے کی ضرورت ہے۔ ناجائز طریقے پر مسافروں سے رقم وصول کرنے پر ریلوے بورڈ نے ٹکٹ چیکنگ کے حوالے سے احکامات جاری کئے ہیں۔ آر پی ایف کے ڈی جی پی دھرمیندر کمار نے واضح کیاہے کہ ریلوے پولیس مسافروں کے ٹکٹ چیک نہیں کریگی اور اگر کوئی پولیس اہلکار ٹکٹ چیکنگ یا جرمانہ وصول کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ٹکٹ چیکنگ اور جرمانے عائد کرنا صرف ٹی ٹی ای کا کام ہے۔بورڈ کے احکامات میںیہ بھی صراحت کی گئی ہے کہ ریلوے پولیس کی وجہ سے مسافروں میں خوف کا ماحول رہتا ہے لہذا انہیں مسافروں کا تعاقب کرنے یا دوڑکرپکڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شیئر: