Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے بیلسٹک میزائل تجربہ کرلیا

 تہران .... امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی کے جواب میں ایران نے 2 ہزارکلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ میزائل تجربہ کامیاب رہا ہے ۔ تجربہ کب کیا گیا اس بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔درمیانے فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے خرمشہر بیلسٹک میزائل کے تجربے کے مناظر سرکاری ٹی وی پر دکھائے گئے۔ عسکری پریڈ میں اس کی نمائش بھی کی گئی تھی۔ یہ میزائل تجربہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایران کے میزائل پروگرام پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کر دینگے۔

شیئر: