Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیاپناہ گزینوں کےلئے سعودی امدادی مہم شروع

 چٹاگانگ.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعودکے خصوصی احکامات پر عمل کرتے ہوئے مظلوم روہنگیامسلمانوں کے لئے سعودی عرب سے پہلا قافلہ امدادی سامان لیکر بنگلہ دیش پہنچ گیا ۔ ایوان شاہی میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی پروجیکٹ کے نگران ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے سعودی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بنگلہ دیش میں پناہ گزین روہنگیاکے مظلوم مسلمانوں کے لئے امدادی سامان کی ترسیل کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس ضمن میں سعودی ائیر لائن کا پہلا طیارہ 100 ٹن اشیاءلیکر چٹاگانک ائیر پورٹ پر پہنچا ۔ ڈاکٹر الربیعہ نے مزید بتایا کہ امدادی سامان میں غذائی اجناس ، خیمہ ، دریاں ، کمبل اورضروریات کی اہم اشیاءشامل ہیں ۔ روہنگیاپناہ گزینوں کےلئے امدادی مہم جاری رہے گی تاکہ بے آسرا لوگوںکو ضرورت کی اشیاءفراہم کی جاسکیں ۔ چٹا گانگ ائیر پورٹ پر امدادی سامان کی وصولی کے وقت بنگلہ دیش میں سعودی عرب کے سفیر سعد القحطانی موجود تھے جبکہ بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے زیلاور رحمان اوربین الاقوامی مائیگریشن ادارے کے نمائندے کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ سعودی سفیر نے روہنگیا پناہ گزینوں کےلئے امدادی سامان کی تقسیم فوری بنیادوں پر کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دیئے ۔

شیئر: