Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریلی 2026: یزید الراجحی سرِفہرست، ناصر العطیہ دوسرے نمبرپر

پہلے مرحلے کے مقابلوں کا آغاز بقعاء کمشنری سے ہوا(فوٹو، ایس پی اے)
حائل ٹویوٹا انٹرنیشنل ریلی 2026 کے پہلے مرحلے کے مقابلوں کا آغاز بقعاء کمشنری سے ہوا۔
ریلی کا مجموعی فاصلہ 414 کلومیٹرتھا جس میں 242 کلومیٹر ٹائمڈ سپیشل مرحلے پر مشتمل تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق کاروں کے زمرے میں سعودی ڈرائیوریزید الراجحی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گھنٹے 32 منٹ اور 11 سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
الراجحی نے قطری حریف ناصر العطیہ پر 24 سیکنڈ سے برتری حاصل کی جبکہ دانیہ عقیل نے 10 منٹ و 23 سیکنڈ کے فرق سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
موٹربائیک کے زمرے میں برطانوی رائیڈر الیکس ماکینس نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 57 منٹ اور 3 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسرے نمبرپر امارات کےسلطان البلوشی رہے جنہوں نے یہ فاصلہ 18 منٹ 15 سیکنڈ کے فرق پر طے کیا۔
امارات کے ہی محمد البلوشی نے 20 منٹ 11 سیکنڈ کے فرق کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

الراجحی نے قطری حریف ناصر العطیہ پر 24 سیکنڈ سے برتری حاصل کی(فوٹو، ایس پی اے) 

مقامی چیمپئن شپ میں فارس الشمری نے 3 گھنٹے 19 منٹ اور ایک سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ متعب القنوان 5 منٹ اور 28 سیکنڈ کے فرق کے دوسرے نمبر پررہے ، مطیر الشمری نے 8 منٹ اور 15 سیکنڈ کے فرق سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خیال رہے ریلی کا دوسرا اور آخری مرحلہ کل بروز سنیچر کو ہو گا ۔ اس مرحلے کا کل فاصلہ 323 کلومیٹر ہے جس میں 151 کلومیٹر سپیشل مرحلہ بھی شامل ہے۔
یاردہے ’باھا حائل ٹویوٹا انٹرنیشنل ریلی 2026 کا انعقاد سعودی آٹو موبائل اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن کے زیر انتظام کیا جارہا ہے جس میں وزارتِ کھیل ، حائل گورنریٹ ، ریجنل ترقیاتی اتھارٹی ، جمیل موٹراسپورٹس (آفیشل پارٹنر) اور سعودی ریس آرگنائزرز کلب کا تعاون شامل ہے۔

شیئر: