Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہیز میں کار کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر بیوی پر فائرنگ

دیوبند۔۔۔۔جہیز میں کار کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر شوہر نے بیوی پر فائرنگ کردی۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ حالت نازک ہونے کے باعث ہائر سینٹر منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں گھانا کھانڈی کوتوالی دیہات ضلع سہارنپور کے باشندے ندیم نے پولیس کو دی گئی رپورٹ میں کہا کہ تقریباً 6ماہ قبل اس کی بہن نرگس کی شادی دانش سے ہوئی تھی ۔ الزام ہے کہ سسرالیوں نے اس کی بہن نرگس سے کار کا مطالبہ کیا تو اس نے انکار کردیا ۔اس سے مشتعل ہوکر شوہر دانش نے طمنچہ سے فائرکردیا، گولی نرگس کے کاندھے پر لگی اور وہ شدید زخمی ہوگئی ۔نرگس کے بھائی نے ایف آئی آر درج کرادی ۔ تھانہ انچار ج پنکج نے بتایا کہ معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے اور مفرور ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

شیئر: