Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی نیویارک میں جی سی سی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

اجلاس اقوام متحدہ میں بحرین کے مستقل مشن کے دفتر میں منعقد ہوا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو نیویارک میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی وزاررتی کونسل کے رابطہ اجلاس میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں جنرل سیشن کے آغاز سے قبل یہ اجلاس اقوام متحدہ میں بحرین کے مستقل مشن کے دفتر میں منعقد ہوا ہے۔
اجلاس میں اہم بین الاقوامی ایشوز کے ساتھ علاقائی صورتحال، خطے کی سلامتی اور اس پر اثرات کے حوالے سے جی سی سی ممالک کے مشترکہ موقف اور ہم آہنگی کا جائزہ لیا گیا۔
 موجودہ علاقائی  چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے خلیج کے ملکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات کی گئی۔
 سعودی نائب وزیر برائے کثیر الجہتی بین الاقوایم امور ڈاکٹرعبدالرحمن الرسی نے بھی اجالس میں شرکت کی۔
اس سے قبل نیویارک پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سعودی عرب کے عزم کو اجاگر کیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ’اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں سعودی عرب کی شرکت اس دیرینہ عمل کا تسلسل ہے جس کے تحت وہ عالمی امن و سلامتی کی سپورٹ، بات چیت اور ثالثی کے فروغ  اور مشترکہ چیلنجوں سے نمنٹے کی کوششوں میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔‘

 

شیئر: