حیاتیاتی تنوع کا تحفظ: کنگ سلمان رائل ریزرو میں مختلف انواع کی 454 پیدائش ریکارڈ
کنگ سلمان رائل ریزور مشرق وسطی کا سب سے بڑا قدرتی محفوظ علاقہ ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
کنگ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو کی ترقیاتی اتھارٹی کا کہنا ہے اگست 2026 تک ریزرو میں دوبارہ متعارف کرائی گئی جنگلی حیات کی مختلف انواع کی 454 پیدائش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے کہا کہ یہ اس کے سٹریٹیجک منصوبوں، فیلڈ مینیجمنٹ، جنگلی حیات کے تحفظ، قدرتی ماحول کی بحالی، پائیدار اور جامع ماحولیاتی پروگرام کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔
رائل ریزرو میں پیدا ہونے والی انواع میں ریم ہرن، آئی بیکس، عربی اوریکس اور عربی ہرن سمیت دیگر کئی انواع شامل ہیں جنہیں ریزور میں ان کے مطابق قدرتی ماحول فراہم کیا گیا تھا۔
یہ سنگ مل مقامی انواع کو دوبارہ متعارف کرانے کے لیے محفوظ قدرتی ماحول فراہم کرنے اور مشرق وسطی کے سب سے بڑے قدرتی ریزرو کے اندر ماحولیاتی توازن کو بحال کرنے میں پائیدار پروگرام کی کامیابی کو نمایاں کرتا ہے۔
یہ انڈیکیٹرز سعودی وژن 2030 کے تحت حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور مملکت کے ماحولیاتی ورثے کی بحالی کے لیے سعودی عرب کے قومی اہداف کے مطابق قدرتی مسکن کے تحفظ اور ترقی کے لیے اتھارٹی کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

واضح رہے کنگ سلمان رائل ریزور سعودی عرب اور مشرق وسطی کا سب سے بڑا قدرتی محفوظ علاقہ ہے۔
یہ اپنے منفرد جغرافیائی اور ماحولیاتی تنوع کے علاوہ تاریخی اور تہذیبی ورثے کی دولت کے باعث بھی نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔
