Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ ماہ صحافیوں اور سرکاری ملازمین کو سنہرا تلنگانہ ایوارڈ

حیدرآباد۔۔۔۔آل انڈیااسمال اسکیل انڈسٹریز مائنارٹیز کمیٹی کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل کیلئے قربانی دینے والے تلنگانہ کے شہدا ء کو بعد از مرگ اور صحافیوں و دیگر سرکردہ شخصیتوں کو ’’سنہرا تلنگانہ ایوارڈ ز‘‘ پیش کئے جائیں گے۔ کمیٹی کے صدر سید زین العابدین سعید نے بتایا کہ تلنگانہ کی تشکیل کیلئے بیشمار نوجوانوں نے جان کی قربانیاں دی ہیں۔ایوارڈز کیلئے مختلف ناموں کی سفارش کمیٹی کے ای میل [email protected] پر 6اکتوبر تک روانہ کی جاسکتی ہیں۔ ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر رنگا رنگ کلچرل پروگرام بھی پیش کیا جائیگا۔

شیئر: