ایران سپرپاور بننے کی کوشش میں ہے، اسرائیل

یروشلم ...اسرائیلی وزیر دفاع لیبر مان نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل ٹیسٹ امر یکہ اور اْسکے اتحادیوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدام ہے۔ بیلسٹک میزائل کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ ایران سپر پاور بننے کی کوشش میں ہے۔ لیبرمان کے مطابق ایرانی میزائل تجربے نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیاہے۔ یہ دنیا کی دوسری جمہوری اقوام کے لئے بھی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میزائل تجربہ کرکے دنیا کر ردعمل جانچنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ واضح رہے کہ ایران نے 2 ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔

شیئر: