Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشتہ زوجیت خراب کرنے پر سزا

ریاض.... قانونی مشیر اور وکیل خالد ابو راشد نے واضح کیا ہے کہ شوہر بیوی کے تعلقات خراب کرانے والے کو قید اور کوڑوں کی سزا دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ جس شوہر یا بیوی کو یہ پتہ چل جائے کہ کوئی شخص انکے رشتہ زوجیت کو خراب کرنے کے درپے ہے فوری طور پر اسکے خلاف شواہد پیش کرکے شکایت کردی جائے، اسے کوڑوں او رقید کی سزا ہوگی۔ رشتہ زوجیت کو خراب کرنا ایک جرم ہے۔ جس طرح دیگر جرائم کی سزا مقرر ہے اِس پر بھی سزا ہوگی۔ ابو راشد نے کہا کہ واٹس ایپ یا ٹیلیفونک رابطوں یا پیغامات یا گواہوں کو ثبوت کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔ کوئی ثبوت نہ ہونے کی صورت میں حلفیہ بیان لیا جائیگا۔ کارروائی پولیس اسٹیشن رپورٹ سے ہوگی۔ پولیس معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کریگی۔ وہاں سے معاملہ عدالت کے حوالے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے جرائم کا ارتکاب صرف مرد ہی نہیںعورتیں بھی کررہی ہیں۔بعض اوقات قریب ترین رشتہ دار اس قسم کے جرائم میں ملوث ہوتے ہیں۔
 

شیئر: