Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خسارے کے باوجود قطر ائیرلائنز کا نیا معاہدہ

ریاض.... امریکی جریدے لاس اینجلس ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے علمبردار عرب ممالک کے ساتھ مسلسل بحران کے باوجود قطر نے امریکہ سے2.2ارب ڈالر مالیت کے 6نئے بوئنگ طیارے طلب کئے ہیں۔ امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اقتصادی ماہرین کو خدشہ ہے کہ قطر ائیرلائنز کو بحران کے باعث ایک تہائی آمدنی سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ قطر ائیرلائنز اپنی یومیہ 50سے زیادہ پروازیں منسوخ کر چکی ہے۔ اسے مختلف روٹس پر سواریاں بھی نہیں مل رہی ہیں۔ 

شیئر: