Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجیب و غریب مکڑی

لندن ..... یہاں ایک عجیب و غریب ہشت پا قسم کی ایک مکڑی کی وڈیو جاری ہوئی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران ہیں اور سائنسدان بھی اسکی کوئی توضیح نہیں کر پارہے ہیں۔ علم حیوانات کی دنیا میں اس کا نام پوڈ سیلو تھیریا میٹالیگا ہے او ریہ اپنی ساخت ، چمک دمک کے علاوہ مختلف چیزوں پر اپنی حیرت انگیزگرفت اور برق رفتار چال کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ ان کی ایک خاصیت یہ ہے کہ اس پر سفید دھاریاں ہوتی ہیں اور یہ صرف ہند میں پائی جاتی ہیں۔ اس وقت اس عجیب و غریب مکڑی کو نادر و نایاب قسم کی مکڑیو ںمیں شمار کیا جارہا ہے اور اقوام متحدہ نے اس کی حفاظت پر زو ردیا ہے۔ کیونکہ یہ مکڑی تیزی سے دنیا کے علاوہ ہند میں بھی ناپید ہوتی جارہی ہے۔ اسے تلاش کرنے والے سائنسدانوں کا کہناہے کہ انکا گہرا نیلا رنگ انہیں دوسرے دشمن قسم کے کیڑے مکوڑو ںسے محفوظ رکھتا ہے مگر وہ اپنی اس رائے کو خود بھی حتمی ماننے کو تیار نہیں۔ ان کا کہناہے کہ اس بارے میں تحقیق ہونی چاہئے۔ اسکی تصویر دیکھنے سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اسکے جسم پر چھوٹی چھوٹی روئیں ہوتی ہیں جن پر کبھی کبھار انتہائی باریک بالوں کا گمان ہوتا ہے۔ اس حوالے سے جو وڈیو جاری ہوئی ہے اسے آن لائن جاری کیا گیا ہے اور جاری کرنے والوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کیڑے کے مستقبل کا تعین ہونا چاہئے۔

شیئر: