Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انفلوئینسر یارا النملہ کا ’مون گلیز‘ صيفورا میں ’پہلا سعودی بیوٹی برانڈ‘

صيفورا مڈل ایسٹ میں مون گلیز کی پوری رینج دستیاب ہوگی (فوٹو: عرب نیوز)
مون گلیز جس کی بنیاد انفلوئینسر، میک اپ آرٹسٹ اور کاروباری شخصیت یارا النملہ نے رکھی، نے جمعرات کو صيفورا مڈل ایسٹ میں قدم رکھ لیا ہے، اور یہ پہلا سعودی بیوٹی برانڈ ہے جس نے یہ سنگِ میل حاصل کیا۔
النملہ کے لیے یہ آغاز صرف کاروبار کی کامیابی نہیں، بلکہ انہوں نے عرب نیوز کو بتایا کہ یہ ’ثقافتی فخر کا جشن‘ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ کامیابی نہ صرف مون گلیز کی عالمی سطح پر پہچان میں اضافہ کر رہی ہے بلکہ سعودی اور مشرق وسطیٰ کی بیوٹی برانڈز کے لیے عالمی مارکیٹ میں ایک بڑا قدم بھی ہے۔
النملہ نے کہا کہ ’یہ لمحہ خاص اس لیے ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی سعودی برانڈ مشرق وسطیٰ میں صيفورا سٹور اور آن لائن شامل ہوا ہے۔

النملہ نے مزید کہا کہ ’یہ قدم سعودی اور خطے کے بیوٹی برانڈز کی بڑھتی ہوئی شہرت اور تخلیقی صلاحیت دکھاتا ہے اور مقامی برانڈز کو بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ ابھرنے کا موقع دیتا ہے۔
ان کے مطابق کہ ’مون گلیز کا صیفورا میں آغاز ثقافتی فخر، نئے کاروباری آئیڈیاز اور خوبصورتی پر توجہ کو ظاہر کرتا ہے جو ریاض سے دنیا تک مختلف لوگوں سے جڑتا ہے۔
صيفورا مڈل ایسٹ میں اس برانڈ کی پوری رینج دستیاب ہوگی جس میں بلش سٹکس، برونز پوڈز، ہائلائٹر سٹکس اور برش شامل ہیں، ساتھ ہی نئے متعارف شدہ ’فیلز لپ لائنرز‘ اور ’موڈز واٹر لپ ٹِنٹس‘ بھی دستیاب ہوں گے جو صرف صيفورا کے آغاز کے موقع پر پیش کیے جا رہے ہیں۔
النملہ نے پہلے عرب نیوز کو بتایا تھا کہ ’ہمارے مصنوعات میری اس نظریے سے متاثر ہیں کہ صحت مند اور چمکدار جلد کسی بھی شاندار میک اپ کی بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی فلسفے کی وجہ سے انہوں نے پہلے سکن کیئر سے برانڈ کا آغاز کیا اور بعد میں کاسمیٹکس کو شامل کیا۔

شیئر: