بی ایچ یو کے چیف پراکٹر مستعفی
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
وارانسی۔۔۔۔بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو ) میں چھیڑ خانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پریونیورسٹی کے چیف پراکٹر پروفیسر اواین سنگھ نے استعفیٰ دیدیا۔ذرائع کے مطابق پروفیسر سنگھ نے اپنا استعفیٰ گریش چندر ترپاٹھی کو پیش کیا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ پروفیسر ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے پولیس سمیت دیگر تحقیقاتی افسران کے ساتھ مکمل تعاون کریگی، بی ایچ یو کیمپس میں سیکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ گرلز ہاسٹلوں میں خواتین سیکیورٹی کا انتظام ،سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب اور روشنی کامناسب بندوبست جلد ہوگا۔