Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابری مسجد، رام جنم بھومی تنازع پر گول میز کانفرنس2اکتوبر کو

نئی دہلی۔۔۔۔اجودھیامیں بابری مسجد،رام جنم بھومی تنازع کا مناسب حل تلاش کرنے کیلئے 2اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی سالگرہ پر پونے کی ایم آئی ٹی ورلڈ پیس یونیورسٹی کی جانب سے یہاں ایک قومی گول میز کانفرنس کا انعقادکیا جائیگا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر وشوناتھ ڈی کراڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ 6دسمبر 1992ء کے بعد سے سیاست کا شکار ہونیوالے بابری مسجد رام جنم بھومی تنازع کا حل سیاست سے ہٹ کر بین مذہبی مکالمہ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے اس سمت میں پہل کرتے ہوئے ایک تجویز مرتب کی ہے جو دونوں فریقوں کیلئے قابل قبول ہوسکتی ہے۔ اس تجویز پر بات چیت کیلئے 2اکتوبر کو گول میز کانفرنس منعقد کی جائیگی۔

شیئر: