Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے چھ جہازوں کو واپس موڑ دیا

فروری کے اواخر میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب نے ان چھ بحری جہازوں کو روک دیا ہے جو آبنائے ہرمز میں غیر منظورشدہ راستوں سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ’گزشتہ رات چھ جہازوں نے منظور شدہ راستوں سے ہٹ کر دوسرے روٹس سے گزرنے کی کوشش کی جس پر ان کو پاسداران انقلاب کے نیوی سیکشن نے وارننگ شاٹس کر کے روکا، جس کے بعد وہ واپس مڑ گئے۔‘
اس سے قبل ایران کی سرکای ٹی وی نے بتایا تھا کہ ’واقعے‘ میں ایک جہاز ملوث تھا تاہم مزید تفصیل نہیں بتائی گئی تھی۔
سنیچر کو سپاہِ پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے کہا تھا کہ چار ایسے بحری جہازوں کو وارننگ شاٹس کر کے روکا گیا تھا جو جنوبی حصے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ایران نے فروری کے اواخر میں شروع ہونے والی مشرق وسطیٰ کی جنگ کے ساتھ ہی آبنائے ہرمز کو مؤثر طور پر بند کر دیا تھا، جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

شیئر: