Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنارس میں4لاوارث بیگ ملنے سے خوف و ہراس

     لکھنؤ۔۔۔۔۔۔وزیر اعظم مودی انتخابی حلقے بنارس میں  جمعہ کو اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب شہر کے مختلف 4مقامات پر 4 لاوارث بیگ اور بریف کیس پڑے ہوئے ملے۔ پولیس نے  سلامتی دستوں اور بم ناکارہ بنانے والے عملے کو طلب کرلیا  تاہم  بم ڈسپوزل اسکواڈ تاخیر سے پہنچا ۔ اطلاع کے مطابق  سگراتھانہ حلقے میں ریلائنس شاپ کے قریب 11 بجے دن  لاوارث بیگ پڑاہوا دیکھا گیا۔ اس میں بہت سی چیزیں بھری ہوئی نظر آرہی تھی۔ اس کے بعد3 مقامات پر 3بھرے ہوئے بیگ نظر آئے۔   پولیس نے علاقوں کا محاصرہ کر لیا اور عوام کو   دور کردیا گیا۔کمشنر نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے آکر یہ بیگ کہاں سے آئے۔

شیئر: