Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ کا پتھریلا طرزِ تعمیر، دشوار گزار پہاڑوں اور بدلتے موسم سے ہم آہنگ

الباحہ ریجن کا پتھریلا طرزِ تعمیر مقامی باشندوں کی تعمیراتی مہارت اور ذہانت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ یہ منفرد طرزِ تعمیر علاقے کے دشوار گزار پہاڑی خطے اور بدلتے موسم کے مطابق وجود میں آیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس مخصوص طرز تعمیر کی جھلک پہاڑی سلسلوں اور ڈھلوانوں پر پھیلے تاریخی دیہات میں دیکھی جا سکتی ہے۔ مقامی معماروں نے پتھروں اور مٹی سے گھر تعمیر کیے جنہیں تنگ گلیوں اور راستوں کے ذریعے ایک منظم بستی کی شکل دی گئی۔
علاقے کے دشوار گزار علاقے کے مکانات کے ڈیزائن بھی مختلف ہیں۔ بعض مکان دو منزلہ تھے جن کی زیریں منزلیں مویشی رکھنے اور چارہ ذخیرہ کرنے کے لیے جبکہ بالائی منزل رہائش کے لیے استعمال ہوتی تھی۔
تعمیرات کے لیے مقامی پتھروں کے ساتھ ساتھ لکڑی کو چھتوں، ستونوں اور دروازوں میں استعمال کیا گیا جس سے دستیاب قدرتی وسائل کو ماحول کے مطابق بہترین انداز میں بروئے کار لایا گیا۔
الباحہ کے تاریخی دیہات میں قلعے، مساجد اور روایتی مکانات آج بھی اس قدیم ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ ذی عین اور الاطاولہ کے تاریخی دیہات اس طرزِ تعمیر کی نمایاں مثالیں ہیں۔
یہ عمارتیں محض تاریخی اور سیاحتی اہمیت نہیں رکھتیں بلکہ علاقے کے قدیم طرزِ زندگی اور سماجی روابط کی بھی عکاس ہیں۔
ان دیہات اور تاریخی مقامات کی بحالی اور ان کے تحفظ کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ الباحہ کے تاریخی ورثے کو محفوظ رکھا جا سکے اور سیاحوں کو خطے کی پھرپور ثقافت اور تاریخ سے آگاہی کا موقع مل سکے۔

شیئر: