Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب کمپیوٹر آپ کے دماغ سے کنٹرول ہوگا

نیویارک ...... جب پہلا کمپیوٹر بنایا گیا تھا تو اسکی قیمت لاکھوں ڈالر ہوا کرتی تھی اور اسے ایک بڑے سے کمرے میں رکھا جاتا تھا ۔ خصوصی الیکٹریکل سرکٹس اس سے جڑے ہوتے تھے جبکہ کمرے میں ایئر کنڈیشننگ کا نظام ضروری ہوا کرتا تھا۔ اسے صرف وہی افراد استعمال کرتے تھے جو تربیت یافتہ ہوں۔ آج کمپیوٹر ہر گھر کی ضرورت بن چکا ہے۔ اب سائنسدانوں کا کہناہے کہ کمپیوٹر کے لئے کی بورڈ کی ضرورت نہیں رہیگی اور یہ کمپیوٹر اب آپ کے دماغ سے کنٹرول ہوگا۔ اس میں محض 10سال لگیں گے اور پھر آپ کی بورڈ کو بھول جائیں گے اور آپ صرف اپنے دماغ سے پورے کمپیوٹر پر حاوی ہونگے۔ سائنسدان اس سلسلے میں نیورو ہیڈسیٹ بنانے کے لئے کوشاں ہیں اوراس ٹیکنالوجی کی مدد سے آپکے دماغ سے جو بھی سگنل ملیں گے کمپیوٹر اسے وصول کریگا اور اسی کے مطابق عمل کریگا۔اس سلسلے میں جو ہارڈ ویئر تیار کیا جارہا ہے وہ 10سے 15برسوں میں سارے الفاظ سمجھ لے گا اور خیالات پڑھ کرکمپیوٹر پر تحریر کرتا رہیگا۔ آنے والے برسوں میں نئی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے ہر شخص اپنے خیالات کمپیوٹر پرفوری ڈال سکے گا۔

شیئر: