Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں کارشورورمز پر سعودائزیشن کیخلاف ورزی پر کارروائیاں

ریاض..... وزارت محنت و سماجی بہبود کے ریجنل ارکان کی جانب سے گاڑیوں کے شوروم میں سعودائزیشن کی 3 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ۔ سبق نیوز کے مطابق وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے کار شورومز میں غیر ملکیوں کے کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون شکنی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ شوروم پر قانون محنت کی شق نمبر 36کے تحت کام کرنے والے سعودی شہری ہونگے ۔ اس ضمن میں قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلئے وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے شورومز کمیٹی کے تعاون سے ریاض ریجن میں قائم گاڑیوں کے شورومز میں تفتیشی کارروائیاں کی گئی جہاں متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی جن میں ایسے پیشے جو سعودی کارکنوں کے لئے مخصوص ہیں وہاں غیر ملکیوں کو کام کرتے ہوئے پایا گیا ۔ دوسری جانب وزارت محنت کے ریجنل ادارے کو شکایات ملی تھی کہ نجی سیکٹر میں کام کرنے والی 3 کمپنیوں کے سعودی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر وزارت محنت کے اہلکاروں نے مذکورہ کمپنی کے ذمہ داروں سے تفتیش کی اور انہیں اس بات کا پابند بنایا کہ کارکنوں کو وقت پر تنخواہیں ادا کی جائیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائےگی ۔ الخرج کے علاقے میں وزارت محنت کی جانب سے سعودائزیشن کے عمل کو مزید بہتر بنانے کےلئے مارکیٹوںاور تجارتی اداروں کامستقل بنیادوں پر معائنہ کیاجارہا ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایاجاسکے کہ ان اداروں میں سعودی کارکنوں کو ملازمت فراہم کی جارہی ہے یا نہیں ۔

شیئر: