Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکنائی کے داغ کیسے صاف کریں ؟

 چکنائی کے داغ دور کرنے کے لئے چکنی جگہ پر جاذب کاغذ رکھ کر اوپر سے گرم گرم استری کریں، اس کے بعد کپڑے کو صابن سے دھولیں۔
 
 اونی کپڑوں مثلاً کمبل، شال وغیرہ پر چکنائی کے داغ لگ جائیں تو ان کو دور کرنے کے لئے داغوں پر دہی لگائیں اور پھر دھولیں۔
 
 اسفنج یا فلالین کے ٹکڑے تارپین کے تیل سے بھگوکر چکنائی کے دھبوں پر رگڑیں۔
 
 سوتی کپڑے پر اگر چکنائی کے داغ لگ جائیں تو ان کو گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔
 
 چکنائی کے داغ پر چاک (کھریا مٹی) یا عام پاؤڈر چھڑک کر رگڑیں اور خشک ہونے دیں۔ سوکھنے کے بعد اچھی طرح جھاڑ کر یا برش سے پاؤڈر اتارلیں، پاؤڈر چکنائی چوس لے گا۔
 
 چکنائی کے داغ کو سپرٹ کی مدد سے صاف کریں۔
 
 گرم کپڑوں پر چکنائی لگ جائے تو پانی میں امونیا حل کرکے داغ پر لگائیں۔
 

شیئر: