Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پل منہدم ہونے سے20 گاؤں کا رابطہ منقطع

کولہاپور۔۔۔۔بھودر گڑھ کے نماچے ، کھورلا کو جوڑنے والی ندی پر بنا پل آج اچانک منہدم ہوگیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پل گرنے سے تقریباً20گاؤں کے لوگوں کا رابطہ منقطع ہوگیا اورآمدورفت میں دشواری پیدا ہوگئی ہے۔ 25سال قبل پی ڈبلیو ڈی نےمورواڑی اور نماچے کی درمیان اس پل کو تعمیرکیا تھا ۔ 16فٹ اونچا اور 90فٹ لمبا یہ پل آج اچانک بیچ سے ٹوٹ گیا۔ شہریوں کی جانب سے اس پل کی مرمت کامسلسل مطالبہ کیا جارہا تھامگر انتظامیہ نے ان کے مطالبے پرکوئی توجہ نہیں دی بالآخر آج پل ٹوٹ کر ندی میں جاگرا۔

شیئر: