Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 400 روپے سے بڑھ گئی، پیٹرول بھی مزید مہنگا

پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 02 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے کا مزید اضافہ کیا۔
جمعے کی رات اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ’اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 370 روپے 80 پیسے کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا۔‘
اسی نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے مقرر کی گئی ہے۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 398 روپے 04 پیسے کے حساب سے فروخت کیا جا رہا تھا۔
 اوگرا حکام کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے اور یہ قیمتیںپیر  14 ستمبر تک کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔‘

شیئر: