شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر اور ترکیہ کے وزارئے خارجہ کا رابطہ
خطے کی سلامتی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایکس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں علاقائی صورتحال میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت، کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے کی جانے والی سفارتی کوششوں اور خطے کے امن و استحکام کے لیے تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے علاقائی کشیدگی پر قابو پانے اور خطے کی سلامتی و استحکام کے تحفظ کے لیے بھی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔