ناس ایئر کی دمام سے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز
دمام سے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ ہوں گی (فوٹو، ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کی معروف فضائی کمپنی ’ناس ایئر‘ نے دمام سے کراچی کے لیے براہ راست پروازیں شروع کردی ہیں۔ دمام سے ہفتہ میں تین پروازیں شیڈول کی گئی ہیں
عاجل نیوز کے مطابق ابتدائی پرواز کی روانگی کے موقع پر دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرناس ایئر اور دمام ایئرپورٹس کمپنی کے نمائندوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر پہلی پرواز کے مسافروں کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔
واضح رہے ناس ایئر لائن مملکت اور بیرون مملکت 80 سے زائد مقامات کے لیے ہفتہ وار دو ہزار سے زائد پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں۔
کمپنی انتظامیہ کے مطابق 2007 میں ایئرلائن کے آغاز سے اب تک 11 کروڑ سے زائد مسافروں کو مختلف مقامات کےلیے بہترین سفری سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں، جبکہ مستقبل میں اس کے نیٹ ورک کو 165 مقامات تک توسیع دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔