Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی نوجوان 100 کلو وزن اٹھاتے ہوئے ہلاک

برسبین: آسٹریلیا میں کم عمر لڑکا اپنی طاقت سے زیادہ وزن اٹھاتے ہوئے کچل کر ہلاک ہوگیا۔آسٹریلوی شہر برسبین میں 15 سالہ لڑکا بین شا جم میں 100 کلو وزن ڈال کر راڈ اٹھانے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران ویٹ اس کے اوپر آگرا جس کے نتیجے میں اس کی گردن ٹوٹ گئی۔اطلاعات کے مطابق بین شا آدھے گھنٹے تک ویٹ کے نیچے دبا پڑا رہا کیونکہ اس وقت جم میں ا س کی مدد کرنے کیلئے کوئی موجود نہ تھا۔ بعدازاں ایک شخص کی نظر اس پر پڑی جس نے جم کے عملے کی مدد سے وزن بین کے اوپر سے ہٹایا اور اسے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ 5 روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔بین شا کے اہل خانہ کے مطابق اس کے جسمانی اعضا عطیہ کیے جائیں گے۔ حکام نے تاحال واقعے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تاہم تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضابطے کے تحت جم میں 16 سے کم عمر لڑکوں کو بغیر نگرانی کے ورزش کی اجازت نہیں۔

شیئر: