Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشتر سیلیبریٹیز کی شکل و صورت 10سال میں بدل گئی

لندن ..... گزشتہ ہفتے ایک خاص قسم کا سروے کرنے والے 2افراد نک کرول اور اسٹیفن کولبرٹ نے  سیلیبریٹیز سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی پرانی اور خراب قسم کی تصاویر انہیں ارسال کریں ۔ کولبرٹ اس طرح حاصل ہونے والی آمدنی کو امدادی کاموں میں صرف کرنا چاہتے ہیں او ریہ مہم عطیہ جمع کرنے کی غرض سے ہے جس کی نگرانی نک کرول کرینگے۔  سروے کے دوران جن لوگوں نے معاونت کی ان میں جمی فیلون، این ڈی کوہن، اولیویاوائلڈ ، کونان اوبرائن، ریس ویدر اسپون اور سوسان لوسی شامل ہیں جبکہ  میلیسا راک، چیلسا پیرٹی، جیمزوانڈر بیک اور لینا ہیڈلے جیسی دوسری اہم شخصیات بھی اس کام میں حصہ بٹا رہی ہیں۔ موصول ہونے والی تصاویر کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ 10سال قبل یہ لوگ جیسے نظر آتے تھے آج جیسے اس طرح قطعاً نہیں انکی شکل و صورت یکسر مختلف ہوگئی ہے۔

شیئر: