Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیج میں سب سے سستا پیٹرول سعودی عرب میں

ریاض...متحدہ عرب امارات ، قطر اور عمان کی طرح سعودی عرب بھی جلد ہی پٹرول کے نئے نرخ مقرر کریگا۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ آج کل سعودی عرب میں پٹرول کے نرخ خلیج کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں کم ہیں۔ آئندہ بھی یہی صورتحال باقی رہیگی۔ مثال کے طورپر یورپی ممالک میں ایک لیٹر پٹرول 5سے 7ریال میں فروخت ہورہا ہے۔ سعودی عرب میں 70سے 90ہللہ میں بیچاجارہا ہے۔ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں مملکت میں پٹرول کے نرخ کم ہیں اور وہاں مملکت کے مقابلے میں دگنے ہیں۔ امارات، قطر، عمان نے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھا دیئے ہیں۔سب سے مہنگا پٹرول امارات میں فروخت ہورہا ہے، عمان دوسرے اور پھر قطر ، بحرین، کویت اور سعودی عرب کا نمبر ترتیب وار آتا ہے۔
 

شیئر: