Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’زبان پر رام، دماغ میں ناتھو رام، تبھی تو بنا پلٹو رام‘: لالوپرساد

پٹنہ۔۔۔۔۔۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار جو آر ایس ایس کے نظریات اور اس کے سربراہ موہن بھاگوت کے خلاف بولتے رہے ہیں، اب بہت بدل سے گئے ہیں۔ اس تبدیلی کو لوگ اسی وقت سے محسوس کرنے لگے ہیں جب سے انہوں نے بی جے پی کے اتحاد سے حکومت تشکیل دی۔ذرائع کے مطابق نتیش کمار اور آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت بہا رکے بھوجپور ضلع کے چندوا میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرینگے۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے اس تقریب میں نتیش کمار اورموہن بھاگوت کی  شرکت کی خبر پر طنز کرتے ہوئے دلچسپ ٹوئٹ بھی کیا ۔ ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’منھ میں رام، دماغ میں ناتھو رام، تبھی تو بنا پلٹو رام‘‘۔ جنتا دل یو کا ایک بار پھر سے این ڈی اے کا حصہ بننے کے بعد آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت 4 اکتوبر یعنی بدھ کو پٹنہ پہنچیں گےجس میں وزیر اعلیٰ نتیش کماربھی شریک ہونگے۔

شیئر: