Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریسیپی:کریمی فروٹ چاٹ

ا جزاء:
کریم، آدھاکپ
کنڈینسڈ ملک، 3/4کپ
سیب ،کٹے ہوئے 2عدد
آم، کٹے ہوئے 2عدد
کیلے، سلائسڈ 2عدد
آڑو،کٹے ہوئے 2عدد
فروٹ کاک ٹیل،آدھاکپ
چاٹ مصالحہ، حسبِ ذائقہ
چیریز ، آدھاکپ
خشک میوہ جات، سجاوٹ کے لیے
 
ترکیب:
ایک پیالے میں کنڈینسڈ ملک اور کریم ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے رکھ دیں۔
سیب کو دھو کر چوکور کاٹ لیں۔ سیب پر لیموں کا رس چھڑک لیں تاکہ ان کا رنگ تبدیل نہ ہو۔
آم اور آڑو کو چھیل کو چوکور کاٹ لیں۔
کیلے چھیل کر سلائسز کاٹ لیں۔
ایک شیشے کے پیالے میں تمام پھل ڈال دیں۔ کین کا فروٹ کاک ٹیل ڈال دیں اوپر سے کریمی ڈریسنگ بھی شامل کر دیں۔
سب مکس کرکے اوپر سے چیریز اور خشک میوہ جات کاٹ کر ڈالیں۔
لیموں کا رس، لیموں کے چھلکے کدو کش ، چینی اور چاٹ مصالحہ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
اوپر سے تھوڑی اور چیریز اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔
 

شیئر: