Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عوام اصلاحی اقدامات کے حق میں

ریاض .... حالیہ ایام میں اصلاحی اقدامات خصوصاً خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کی اجازت دینے کے اقدام کی بابت مملکت میں اپنی نوعیت کا منفرد جائزہ تیار کیا گیا۔ رائے عامہ سے اصلاحی اقدامات کی بابت دریافت کیا گیاتھا۔ سعودی عوام نے وسیع پیمانے پر اقدامات کی تعریف و تائید کی۔ جائزہ نگاروں کا کہناہے کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد جائزہ ہے۔ واشنگٹن انسٹیٹیوٹ نے کہا ہے کہ سعودی قائدین سماجی اصلاحات کے سلسلے میں عوامی تائید و حمایت پر بھروسہ کرسکتے ہیں۔انسٹیٹیوٹ نے انٹرنیٹ پر اپنے اکاﺅنٹ کے صفحہ اول پر تحریر کیا کہ امریکہ کو سعودی رائے عامہ سے نہ صرف اسلئے دلچسپی ہے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں اس کا کلیدی حلیف ہے اور 1.7ارب مسلمانوں کا مرکز ہے۔ امریکہ کو اس لئے بھی دلچسپی ہے کہ وہ اصلاحات کے حوالے سے سعودی عوام کا موڈ جاننے میں دلچسپی رکھتا ہے۔سعودی کمرشل مارکیٹ ریسرچ کرنے والی عرب کمپنی نے ایک ہزار سعودی شہریوں سے انکے تاثرات دریافت کئے تھے۔سعودیوں نے ایرانی اثر و نفوذ سے نمٹنے کیلئے زیادہ سخت اقدامات پر زور دیا۔
 

شیئر: