Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی پیالہ جو 2کروڑ80 لاکھ پونڈ میں فروخت ہوا

بیجنگ .... جب سے چین اقتصادی قوت بننے لگا ہے اور وہاں کی معیشت دن دگنی رات چوگنی ترقی کرر ہی ہے وہاں آثار قدیمہ کے بھی ہزاروں قدر دان نکل آئے ہیں جو انتہائی مہنگے داموں پرانی چیزیں خریدتے ہیں  اور عالمی مارکیٹ میں چینی نوادرات کیلئے اعلیٰ مقام بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں ایک ہزار سال پرانے چینی پیالے کے ساتھ پیش آیا۔ جس نے انتہائی گرانقدر سابقہ چینی پیالے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ یہ ریکارڈ 2014ء میں بنا تھا جس میں یہ پیالہ 27.21ملین پونڈ میں فروخت ہوا تھا۔ اب جو ریکارڈ توڑ پیالہ سامنے آیا ہے اسکی نیلامی ہانگ کانگ میں ہوئی ہے ۔ اب تک نہ تو یہ پتہ چل سکا ہے کہ خریدار کون ہے اور نہ ہی خریدار کی قومیت سامنے آسکی ہے۔ دیکھنے میں ہلکے سبز رنگ کا یہ پیالہ  سرامک سے تیار کیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کا تعلق ہزار سال قبل چین پر حکمرانی کرنے والے سونگ خاندان سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق  شاہی تعلق کی وجہ سے اس کی قیمت  انتہائی زیادہ لگی ہے تاہم اگر اسکی خاصیت کے بارے میں دیکھا جائے تو یہ بہت ہی معمولی مصرف والا پیالہ ہے کیونکہ اس قسم کے پیالوں میں دانت صاف کرنے والے برش دھوئے جاتے تھے۔ ماہرین آثار قدیمہ نے کافی صلاح مشورے کے بعد یہ طے کیا ہے کہ یہ پیالہ کسی طرح بھی  ایک ہزار سال پرانا نہیں ہے۔ اسے  عہد سونگ  کی5مشہور ظرف سازبھٹیوں میں سے ایک میں تیار کیا گیا تھا۔ واضح ہو کہ  یہ بھٹیاں صرف شاہی استعمال میں آنے والے برتن اور دیگر چیزیں تیار کرنے کیلئے بنائی گئی تھیں۔

شیئر: