Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں فوج کو بیرکوں میں واپس چلے جانا چاہئے، یشونت سنہا

حیدرآباد۔۔۔۔بی جے پی رہنما یشونت سنہا نے مشورہ دیا ہے کہ جموں و کشمیر میں فوج کو بیرکوں میں واپس چلے جانا چاہئے اور دہشتگرد مخالف مہم کی ذمہ داری سی آر پی ایف اور ریاستی پولیس کو سونپ دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بڑی تعداد میں لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں۔ اب تشدد کا بازار ختم ہونا چاہئے، فوج واپس بیرکوں میں جائے۔ دہشتگردی کے خلاف مہم کو سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس انجام دے۔یہ لوگوں کے دل پر مرہم کی طرح کام کریگا۔جموں و کشمیر میں بڑی تعداد میں لوگوں نے یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے دیئے گئے پیغام کا استقبال کیا تھا جس میں انہوں نے زور دیا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ گالی سے حل ہوگا نہ گولی سے بلکہ کشمیریوںکو گلے لگانے سے ہوگا۔یشونت سنہا نے کہا کہ کشمیر میں ہمارے شہری ہیں، ان سے مذاکرات شروع کرنے کا وقت ہے۔ کوئی بھی انسان تشدد نہیں چاہتا۔ لوگ امن چاہتے ہیں۔

شیئر: