Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کو پسپائی اختیار کرنی پڑیگی، فوربس

واشنگٹن۔۔۔۔امریکی میگزین فوربس نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا طریقۂ کار قطر کو بہت جلد اپنے موقف سے پسپائی پر مجبور کردیگا۔ امریکی میگزین نے توجہ دلائی کہ تاریخی سفارتی فتح ہونے والی ہے ۔قطر کو دہشتگردوں کی مالی اعانت بند کرنی ہوگی اور دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والے الجزیرہ چینل کو خاموش کرنا ہوگا۔ مشہور امریکی میگزین نے توجہ دلائی کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی پیرس میں بیان دے چکے ہیں کہ انہیں احساس ہے کہ صدر ٹرمپ بحران کو ختم کرانے کی غیر معمولی خواہش رکھتے ہیں۔امریکی میگزین نے اس اطلاع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ قطری وزیر امریکی صدر کی بالکل عزت نہیں کرتے اور مذاکرات کے دوران امریکی صدر کے منفرد تصور کو سمجھتے بھی نہیں۔ صدر ٹرمپ خلیجی بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں اسٹراٹیجک صبر کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

شیئر: