Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مشترکہ مشق ’رماح النصر 2026‘ کا آغاز

جی سی سی یونیفائیڈ ملٹری کمانڈ کے علاوہ متعدد ممالک حصہ لیں گے۔ (فائل فوٹو: العربیہ)
 سعودی رائل ایئر فورس کی قیادت میں اتوار 18 جنوری 2026 سے مشرقی سیکٹر کے ایئر وارفیئر سینٹر میں مشترکہ مشق سپیئرز آف وکٹری ’رماح النصر 2026‘ کا آغاز ہو رہا ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق مشق کے ذریعے وسیع علاقائی اور بین الاقوامی شرکت، فوجی تعاون اور مشترکہ آپریشنل ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
یہ مشق پانچ فروری تک جاری رہے گی۔ اس میں سعودی مسلح افواج، وزارتِ نیشنل گارڈ اور پریزیڈنسی آف سٹیٹ سکیورٹی، خلیج تعاون کونسل کی یونیفائیڈ ملٹری کمانڈ کے علاوہ متعدد ملکوں کے فوجی دستے حصہ لیں گے۔
مشق کا مقصد جنگی تیاریوں کو بڑھانا، منصوبہ بندی اورعملدرآمد میں مہارت کے تبادلے کو فروع دینا، مشق میں شریک فورسز کے درمیان جوائنٹ ملٹری ایکشن کے تصورکو یکجا کرنا ہے۔
یہ مشق موجودہ اور ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے، حربی صلاحیتوں کو بڑھانے اور مشترکہ آپریشنل سٹریٹجی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔
یاد رہے مشرقی سیکٹر کا ایئر وار فیئر سینٹر خطے کے سب سے جدید تربیتی مراکز میں سے ایک ہے، جو حقیقی آپریشنل صورتحال سے مشابہہ ایک ماحول فراہم کرتا ہے، جس سے جنگی صلاحیتوں کو جانچنے میں مدد ملتی ہے۔

 

شیئر: