شہزادہ فیصل بن فرحان سے سپین، ترکیہ، اردن اور عراق کے وزرائے خارجہ کا رابطہ
رابطوں میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو سپین، ترکیہ، اردن اور عراق کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سپین وزیرخارجہ جوز مینویل الباریس نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔
اردن کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے علاقائی صورتحال، خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے حوالے سے مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا۔
عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ فواد حسن نے رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، حالیہ علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی۔
