ٹائر اسکریچنگ کیلئے گاڑیاں چوری کرنیوالا گروہ گرفتار
ریاض۔۔۔۔سعودی محکمہ ٹریفکنے ٹائراسکریچنگ کیلئے گاڑیاں چوری کرکے ضائع کردینے والے 5نوجوانوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ محکمہ ٹریفک نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ یہ نوجوان نشہ آور اشیاء استعمال کرکے واردات کرتے تھے۔ ان کے قبضے سے مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلی گئیں اور مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔