Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی خاتون شاطر امریکی ٹیم میں شامل

  واشنگٹن: ایران میں جس خاتون شطرنج کھلاڑی پر پابندی لگائی گئی تھی وہ اب امریکی شطرنج ٹیم کا حصہ بن گئی ہے۔ایرانی شاطر دورسا درخشانی نے فروری میں جبرالٹر میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے دوران ایران کی نمائندگی کرتے ہوئے حجاب پہن کر کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس واقعے کی وجہ سے ایران کی شطرنج فیڈریشن نے ان پر پابندی عائد کردی تھی۔پابندی لگنے کے بعد 19سالہ کھلاڑی امریکہ چلی گئی اور وہاں کی ایک یونی ورسٹی میں داخلہ لے لیا اور یونی ورسٹی شطرنج ٹیم کا حصہ بھی بن گئی۔امریکا کی نیشنل چیس گورننگ باڈی کی جانب سے کھلاڑیوں کی درجہ بندیاں جاری کی گئی جس کے بعد اب دورسا درخشانی باقائدہ طور پر امریکا کی جانب سے شطرنج کے عالمی مقابلوں میں امریکا کی نمائندگی کریں گی ۔

شیئر: