Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرکوں میں تصادم، دونوں ڈرائیور جاں بحق

مکہ مکرمہ .... المناک ٹریفک حادثے میں دونوں ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گئے ۔ ٹرکوں میں آگ لگنے سے نعشوں کی شناخت ناممکن ہوگئی۔ سبق نیوز کے مطابق حادثہ مکہ مکرمہ کے شمال میں وادی بنی عمیر شاہراہ پر ہوا جس میں ایک ٹرک اور گاڑیاں لے جانے والا ٹرالر آمنے سامنے سے ٹکر ا گئے ۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ دنوں ٹرکوں میں فوراً آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ڈرائیوروں کو جان بچانے کا موقع ہی نہ مل سکا ۔امدادی ٹیمو ںکے آنے تک آگ سے ٹرالر پر لدی گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہو گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والا دوسرا ٹرک ادویات کمپنی کا تھا ۔ شہر ی دفاع کا کہنا ہے کہ سوختہ نعشوں کو اسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے جن کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ۔

شیئر: