Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی انکاؤنٹر کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائی جائے، سماج وادی پارٹی

    لکھنؤ۔۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے ایک وفد نے ہفتے کوریاستی گورنر رام نائک سے ملاقات کرکے ایک محضر نامہ پیش کیا کہ اترپردیش میں جرائم تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں اور ریاست میں خواتین اپنے کوغیر محفوظ سمجھ رہی ہیں، اپنی کمزوریوں اور ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے حکومت نے کثرت سے فرضی انکاؤنٹر کرانا شروع کردیا ہے جس سے ریاست کے عوام دہشت زدہ ہیں کہ کون جانے پولیس کس کو کب پکڑ کر لے جائے اور اس کو گولی مار دے اس کے بعد اخباروں اور میڈیا میں یہ پرو پیگنڈہ کرادیا جائے کہ یہ شخص خطرناک اور غنڈہ تھا جسے پولیس نے ایک تصادم کے دوران مار گرایا۔سماج وادی وفد نے فرضی انکاؤنٹروں کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ، اس سلسلے میں خصوصی طور پر سمت گوجر کا نام لیا گیا جس کو پولیس نے 3 دن پہلے اٹھا لیا تھا اور اس کو پولیس نے کہیں چھپا کر رکھا تھا اس کے بعد رات میں ایک سنسان مقام پر لے جاکر گولی مار دی اور اخبارات اور چینلوں پر یہ خبر عام کردی کہ سمت گوجر تصادم کے دوران مار دیا گیا۔سمت کے کنبے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا ماضی صاف ستھرا ہے اس کے خلاف پولیس میں کوئی رپورٹ نہیں درج ہے ۔انھوں نے کہا کہ سیاسی عناد کی خاطر اس کا پولیس سے انکاؤنٹر کرایا گیا۔ وفد میں سابق وزیر احمد حسن ، راجندر چودھری ، سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم اور حزب اختلاف کے یڈر رام گووند چودھری وغیرہ شامل تھے ۔

شیئر: