Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہی خاندان کی 4خواتین سمیت 5 افرادکا قتل

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میں شاہدرہ ضلع کے مانسرووَر پارک علاقے میں 5افراد کو قتل کردیا گیا جن میں ایک ہی خاندان کی4خواتین شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق نا معلوم افراد نے ضلع میں بند ہوچکی جندل آئل مل کے اندر بنے اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ میں 4خواتین اور گھر کے باہر تعینات گارڈ کو قتل کردیا۔ اس مل کے مالک 7بھائی ہیں اور انہی میں سے ایک بھائی کے کنبے کی4خواتین کو قتل کردیا گیا۔ ابھی قتل کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا۔ مرنے والوں کی شناخت املا جندل، سنگیتا گپتا، نپور جندل ، انجلی جندل اور گارڈ راکیش کے طور پر ہوئی ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

شیئر: