Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

13اکتوبر کو بند رہیں گے54000پٹرول اسٹیشن

ممبئی۔۔۔۔ملک بھر میں تقریباً54ہزارپٹرول پمپ13اکتوبر کو بند رہیں گے۔ پٹرول پمپ آپریٹرز طویل عرصے سے اپنے مطالبات کو منوانے کیلئے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کوجی ایس ٹی کے دائرے میں لانے اور مناسب فائدہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فیڈریشن آف مہاراشٹر پٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ادے لودھ نے کہا کہ یہ فیصلہ یونائٹیڈ پٹرولیم فرنٹ کی پہلی میٹنگ میں لیا گیا ۔ یہ فرنٹ ملک بھر میں پٹرول ڈیلروں کی 3بڑی تنظیموں کا مجموعہ ہے۔ ان مطالبات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ 4نومبر 2016کو ہوئے معاہدے کو نافذ کرانابھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں تنظیم مارکیٹنگ ڈسپلن گائڈ لائنز کے تحت لگائے جارہے غیر مناسب جرمانوں کو ختم کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شیئر: