Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خاندان دوست ماحول‘: جازان کلچرل ہاؤس کے تحت ’لائبریری نائٹس‘

انٹرایکٹیو پروگراموں میں بچوں کے لیے خصوصی ایریاز ڈیزائن کیے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
جازان کے کلچرل ہاؤس کی طرف سے ’لائبریری نائٹس‘ کے نام سے منعقد کیا جانے والا ایونٹ اپنی ثقافتی موجودگی کو کتابوں اور آرٹ کے باہمی تعامل کے ذریعے مضبوط بنا رہا ہے۔
یہ لائبریری سمجھ بوجھ، مکالمے اور تجربات شیئر کرنے کے لیے زندگی اور توانائی سے بھرپور سے ایک شاندار جگہ میں تبدیل ہو چکی ہے۔
اس ایونٹ میں طرح طرح کے پروگرام ہیں اور دیکھنے کے لیے آنے والوں کا استقبال کرنے کے لیے خصوصی پویلین قائم کیے گئے ہیں۔
پویلین میں فوٹو گرافی، عربی خطاطی اور وژوئل آرٹ سمیت مختلف سرگرمیوں کا انتظام ہے۔
یہ سب کچھ دیکھنے اور سننے والوں کے دلوں میں سما جاتا ہے اور ان کے لیے ایسا وژوئل تجربہ تخلیق کرتا ہے جس سے شرکا کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ ثقافتی مواد کو تیار کرنے کے لیے وہ گرمجوشی سے ایسے پروگراموں کا حصہ بنیں۔

 علمی تبادلے کی لیے بنائی گئی جگہیں، انتہائی سوچ بچار سے منتخب کیے گئے موضوعات سامنے لا کر مطالعے کو فروغ دیتی ہیں جس سے شاندار دانشورانہ لینڈ سکیپ اور پڑھنے والوں کی دلچپسی کے تنوع کا اظہار ہوتا ہے۔
انٹرایکٹیو پروگراموں میں بچوں کے لیے خصوصی ایریاز ڈیزائن کیے گئے ہیں جو ان کے تصور کو مہمیز لگاتے ہیں اور نوجوانوں میں تخلیقی تحریروں، پینٹنگ اور مطالعے کے ذریعے کتابوں سے محبت کو پروان چڑھاتے ہیں۔

یہ تمام سرگرمیاں خاندان دوست ماحول میں ہوتی ہیں جس سے لائبریری نائٹس کا ایک کلیدی مقصد سامنے آتا ہے کہ کتابوں کے ساتھ ابتدا ہی سے ایک ایسا تعلق جنم لے جو دیرپا ہو۔
اس ایونٹ میں ایک مخصوص پروگرام کے تحت ادب اور موسیقی کا اشتراک بھی کیا گیا ہے۔ ایسی ہی ایک نشست میں لائبریری کے بڑے ہال میں، اس اشتراک نے استغراق کا ایک ماحول پیدا کر دیا جس میں لفظوں کی قدر و منزلت اور انسانی شعور کی تشکیل میں ان کے کردار پر غور کیا گیا۔

 

شیئر: