Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیل مہاسوں کی چھٹی !

چہرہ آپ کی شخصیت اور حسن دونوں کا عکاس ہوتا ہے۔ اگر چہرے پر کیل مہاسے ، دانے یا داغ دھبے پڑ جائیں تو یہ حسن کو گہنا دیتے ہیں۔ چند گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے باآسانی کیل مہاسوں سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ 
 
ملتانی مٹی کا پیسٹ بنا کے جلد پر لگانے سے دانوں اور کیل مہاسوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ یہ ماسک چکنی جلد والے افراد کے لئے نہایت موثر ثابت ہوتا ہے ۔
 
انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ کے چہرے پر روزانہ 15 منٹ تک لگانے سے چہرے کے دانے چند دنوں میں ہی صاف ہو جاتے ہیں۔
 
ایلو ویرا کا گودا چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر منہ دھو لیں۔ایلو ویرا خشک جلد کو نہ صرف موائسچرائز کرتا ہے بلکہ مساموں میں موجود جراثیم کو ختم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔اس کا استعمال جلد کی خشکی اور دانوں سے نجات پانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
 
آدھے چمچ نمک میں دو چمچ لیموں کا رس شامل کر کے دانوں پر لگائیں اورآدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔اس کو لگانے کے بعد سورج کی شعاو¿ں سے جلد کو بچائیں۔ یہ صرف دانوں کا خاتمہ ہی نہیں کرتا بلکہ چہرے کی چکنائی کو بھی ختم کر تا ہے۔
 
پودینے یا دھنیے کو ایک چمچ رس میں تھوڑی سی ہلدی شامل کر کے رات کو دانوں پر لگا کے سو جائیں۔ صبح صاف پانی یاعرقِ گلاب سے جلد کو دھو لیں۔دانے اور دانوں سے چہرے پر پڑ جانے والے نشانات ختم ہو جائیں گے۔
 

شیئر: