Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچھی صحت کیلئے روزانہ کیلے اور ایواکاڈو کا استعمال

الباما.... الباما یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایک تحقیقی رپورٹ مقامی اخبار میل آن لائن میں شائع ہوئی ہے اور رپورٹ کی مصنفہ الیگزینڈرا تھامسن کا کہناہے کہ پوٹاشیم سے بھرپور خوردنی اشیاءشریانوں کو لچکدار اور کھلا رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں اور اس سلسلے میں کیلے اور ایوا کاڈو بہت مفید پائے گئے ہیں۔ ماضی میں اس حوالے سے ہونے والی تحقیق سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ شریانوں کی تنگی عارضہ قلب کا سبب بنتی ہے اورآخر کار انسان دل کا مریض بن جاتا ہے۔ برمنگھم میں پڑھانے والے یونیورسٹی آف الباما کے وزیٹنگ پروفیسر ڈاکٹر پال سینڈرز کا کہناہے کہ دل اور اسکی شریانوں کو مضبوط، صاف ستھرا اور توانا رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ انسان مناسب مقدار میں پوٹاشیم کھائے اور اس پوٹاشیم کا بہترین ذریعہ کیلے اور ایواکاڈوہوسکتے ہیں جبکہ اسی قسم کی دوسری چیزیں بھی مفید ہوسکتی ہیں۔

شیئر: