Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارسلونا پر پابندی لگائی جائے،23ملین پونڈ نہیں دیئے، نیمار کا مطالبہ

بارسلونا:198ملین پونڈ کی ریکارڈ رقم کے عوض ہسپانوی فٹبال کلب ایف سی بارسلونا چھوڑ کر فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین میں شامل ہو نے والے برازیلی فٹبالر نیمار جونیئر نے یورپیئن فٹبال ایسوسی ایشن سے شکایت اور مطالبہ کیا ہے کہ چیمپیئنز لیگ میں بارسلونا کی شرکت پر پابندی لگائی جائے۔نیمار نے کہا کہ ہسپانوی کلب اس کے بونس کے23ملین پونڈ ادا نہیں کررہا اس لئے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ابتدائی اقدام کے طور پر دنیا کے مشہور فٹبال ٹورنامنٹ چیمپیئنز لیگ میں اس کی شرکت معطل کی جائے۔ اطلاعات کے مطابق نیمار اپنے وکلاءکے مشورے پر بارسلونا کلب کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے بونس کی رقم کے حصول کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ یو ای ایف اے نے نیمار کے مطالبے پر کان نہیں دھرے تاہم برازیلی فٹبالر اس معاملے پر قانونی جنگ کے لئے بھی تیار نظر آرہے ہیں۔ ادھر ہسپانوی کلب کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت نیمار کو تمام ادائیگیاں ہو چکی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ٹرانسفر فیس کی ادائیگی میں تاخیر کا مقصد بھی یہی تھا کہ نیمار کے والد جو ان کے مالی معاملات کی نگرانی کرتے ہیں یہ رقم وصول کرلیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ہو سکی تھی۔ ادھر نیمار کو بارسلونا لانے والے ٹیم ڈائریکٹر راہول سنلیہی نے بددل ہوکر بارسلونا سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

شیئر: