Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری اسکالر نے آگ لگادی

دوحہ .... قطر یونیورسٹی میں سیاسی علوم کے پروفیسر محمد صالح المسفر نے عجیب و غریب دھمکی دی ہے۔ انکا کہناہے کہ اگر حکومت مخالف قطری قبائل جلسہ جلوس اورہنگامہ کرینگے تو زہریلی گیس چھوڑ کر انہیں ٹھکانے لگادیا جائیگا۔ المسفر کی اس دھمکی نے سوشل میڈیا پر غیض و غضب کی لہر دوڑا دی۔ المسفر نے مذکورہ دھمکی قطر کے سرکاری ٹی وی پر انٹرویو کے دوران دی تھی۔ انہوں نے تہذیب و شائستگی ترک کرکے عجیب و غریب انداز میں یہ بات کہی کہ داحس اور الغبرا ءکی جنگ قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ البسوس کی جنگ تاریخ کا حصہ ہوچکی ہے۔ اب قبائلی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ اگر 10 یا 20یا 50یا 2لاکھ لوگ جمع ہونگے تو زہریلی گیس چھوڑ کر انہیں ملیامیٹ کردیا جائیگا۔ قبائلی شیوخ گھوڑوں اور تلواروں کی جنگوں کے خیالات ذہن سے نکال دیں۔ نئے دور نے انفرادی خیالات تھوپنے والوں کو مٹانے کیلئے نئے ہتھیار جنم دیدیئے ہیں۔

شیئر: